نگران صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس میں ذخیرہ اندوزی ایرانی پٹرول کی اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا ہے،نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کی پریس کانفرنس
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ نگران صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس میں ذخیرہ اندوزی ایرانی پٹرول کی اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا ہے،صوبے میں امن وامان کے حوالے سے ہونے والے اخرجات 70ارب روپے ہیں،بلوچستان میں 91ہزار پنشنرز ہیں جن پر 1.6ارب روپے اجراجات آرہے ہیں،سابق وزراء سے اب تک 45 گاڑیاں واپس لی گئیں ہیں . یہ بات انہوں نے منگل کو نگراں صوبائی مشیر شاہینہ خان کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی .
نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ نگران صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس میں ذخیرہ اندوزی ایرانی پٹرول کی اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا ہے،صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بر قرار کھنے کے لئے پو لیس، ایف سی سمیت تمام سیکورٹی اداروں نے اہم کر دار ادا کیا ہے جو قابل تحسین ہے . انہوں نے کہاکہ صوبے میں امن وامان کے حوالے سے 70ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں،بلو چستان میں پچاس ہزار ٹیوب ویل بجلی اور پچاس ہزار سولر پر چلتے ہیں حکومت کی کوشش ہے کہ ایک پروجیکٹ کے تحت تمام ٹیوب ویلز کو سولر لائزیشن پر منتقل کیا جائے . انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ریلیف فراہم کر نے کے لئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ کسانوں سے بجلی کی مد میں تیسرا حصہ لیا جائے . انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں پنشنرز کی تعداد 91ہزار تک پہنچ چکی ہے جن پر 1.6ارب روپے اجراجات آرہے ہیں . انہوں نے کہاکہ نگراں حکومت نے نصیر آباد میں وومن پو لیس اسٹیشن کی منظوری دے دی ہے جلد ہی صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی وومن پولیس اسٹیشن قائم کئے جائیں گے . انہوں نے کہاکہ نگراں صوبائی کابینہ نے اجلاس میں تمام سیکر ٹریز سے انکو فراہم کی گئیں گاڑیوں کے تفصیلات طلب کر لی ہیں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ ایک سیکر ٹری کے پاس کتنی گاڑیاں ہیں . انہوں نے کہاکہ خاران سٹوریج ڈیم پچاس فیصد تعمیر ہوچکا ہے ڈیم پر دوبارہ کام شروع کیا جائے گا . انہوں نے کہاکہ سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کے لئے نوٹس لے لیا ہے اب تک 45گاڑیاں واپس لی گئیں ہیں، گاڑی اور گھر واپس نہ کر نے کی صورت میں بھا ری جرمانے اور مقدمات درج کئے جائیں گے . ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ڈیرہ بگٹی سے اغواء ہو نے والے فٹ بالرز کا معاملہ حساس ہے کسی پر کسی قسم کی ذمہ داری نہیں ڈال سکتے البتہ جلد ہی معاملے کی طے تک پہنچ جائیں گے . انہوں نے کہاکہ وڈھ اور کچھی میں پیش آنے والے واقعات سے متعلق تمام وسائل بروئے کا ر لا ئے جا رہے ہیں، وڈھ معاملے کو حل کر نے کے لئے چیف آف سروان نواب محمد اسلم رئیسانی کا کر دار قابل تعریف ہے . ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اسمگلنگ اسمگلنگ ہو تی ہے چاہے پھر کسی بھی چیز کی کیو ں نہ ہو، اسمگلنگ سے ہر عام آدمی متاثرہو رہا ہے ایک ملک میں رہتے ہوئے پیٹرول دوقیمتوں میں کیسے فروخت ہو سکتا ہے .
. .