کوئٹہ، اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نگراں بین الصوبائی رابطہ وزیر سردارزادہ آ صف الرحمان دمڑ نے وزیراعظم ہاو¿س اسلام آ باد میں وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی اس موقع پر سابق وزیر جام کمال بھی موجود تھے نگران بین الصوبائی رابطہ وزیر سردار زادہ آ صف الرحمان دمڑ نے وزیراعظم پاکستان سے زیارت میں گیس پریشر کی کمی زیارت سنجاوی صحت،تعلیم،روڈ اور بجلی کے حوالے سے درپیش اجتماعی مسائل وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کے سامنے پیش کیئے . نگران صوبائی وزیر رابطہ سردارزادہ زادہ آ صف الرحمان دمڑ نے صحافیوں کو بتایا کے وزیر اعظم پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حل طلب مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے نگران بین الصوبائی رابطہ وزیر سردار آ صف الرحمان دمڑ نے کہا کے کل میں نگران وزیراعلی علی مردان ڈومکی سے ملا ان کو درپیش ایشوز سے آگاہ کیا جن کو حل کرنے کی یقین دہانی وزیر اعلی بلوچستان نے کرائی آج وزیراعظم پاکستان کے سامنے زیارت میں گیس بجلی سنجاوی زیارت میں صحت تعلیم،روڈ زمینداروں کو درپیش بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسلہ انھوں نے کہا کے مجھے امید ہے وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ اور نگران وزیر اعلی علی مردان خان ڈومکی زیارت حلقے میں گیس پریشر مسئلہ ودیگر اہم مسئلے جلد حل کرادیں گے .
انھوں نے کہا کہ آ رام سے بالکل نہیں بیٹھوں گا بلکہ دن رات عوام کی خدمت کیلئے بھاگ دوڑ کروں گا تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کی خدمت کروں ان کے مسائل حل کرو . انشاءاللہ صوبائی کابینہ اجلاس میں بھی یہ ایشوز وزیراعلی اور نگران کابینہ کے سامنے رکھوں گانگران صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی کی قیادت میں بلوچستان کے عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرے گی ریلیف دے گی اور مسائل حل کرے افسران بھی عوام کیلئے آ سانیاں پیدا کریں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی کریں تاکہ عوام کو سستے چیزیں ملے انھوں نے کہا کے وزیراعلی بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے بھی کہہ دیا کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کاروائی ہوگی ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی .
. .