کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ نگران صوبائی حکومت سمگلنگ اور زخیرہ اندوزی کے مکمل خاتمے کے لیۓ پوری طرح پر عزم رہتے ہوۓ بھرپور عملی اقدامات کر رہی ہے اس میں دو راۓ نہیں کہ سمگلنگ اور زخیرہ اندوزی معاشرے کو کھوکھلا کرنے کے ساتھ ملکی معیشت کے لیۓ بھی بے حد نقصان دہ ہے اپنے ایک بیان میں نگران صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ متعلقہ وفاقی و صوبائی ادارے مربوط حکمت عملی کے تحت سمگلنگ اور زخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لیۓ عمل پیر ا ہیں جنہیں عوام کی جانب سے بھی پزیرائی مل رہی ہے خاص طور سے زخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی سے چینی اور دیگر اشیاء خوردوش کی قیمتوں میں استحکام آنے سے عوام کو ریلیف ملا ہے جان اچکزئی نے کہا کہ حکومت کو اس حقیقت کا بھی بخوبی ادراک ہے کہ تیل کے کاروبار سے سرحدی علاقوں کے عوام کا روز گار جڑا ہے جو چھوٹے پیمانے پر اس کاروبار سے اپنا زریعہ معاش پیدا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تیل کی وسیع پیمانے پر سگلنگ سے وابستہ بڑے کاروباری افراد اداروں کے ہدف پر ہیں جنہیں بتدریج قانون کے کٹہرے میں لایا جارہا ہے نگران وزیر نے کہا کہ حکومت سرحدی علاقوں کے عوام کو روزگار کے متبادل زرائع کی فراہمی کے لیۓ ایک جامع حکمت عملی تیار کر رہی ہے تاکہ لوگوں کے گھر وں کے چولہے روشن رہیں اس حوالے سے وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت مسلسل رابطے میں ہیں اور نگران وزیراعلئ میر علی مردان خان ڈومکی جلد وزیراعظم سے بھی ملاقات کر ینگے تاکہ روزگار کے متبادل زرائع فراہم کرنے کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جا سکے .
..