ہم پر حملہ ریاست پر حملہ ہے، دشمن پاکستان میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، غفور حیدری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام پاکستان نے مستونگ میں مرکزی رہنماءمولاناحافظ حمداللہ پر دھماکے کے خلاف کل کوئٹہ میں شٹرڈاﺅن ہڑتال کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ مارنے والے سے بچانے والا زیادہ طاقت ور ہے ان قوتوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جمعیت علمائے اسلام ان شہیدوں کی جماعت ہے جنہوں نے انگریزوں کو خطے سے بھگایاجمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ بڑی جرت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا ہے آج شو پیس کے تحت تنظیمیں ذمہ داریاں قبول کرتے ہیں مگر ان کے پچھلے کچھ قوتیں ہیں جو ان کو فنڈنگ کررہے ہیں . ان خیالات کااظہار جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹرمولاناعبدالغفور حیدری نے مفتی روزی خان ،ملک سکندرایڈووکیٹ، مولاناعبدالرحمن رفیق، حاجی عین اللہ شمس ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا .

مولاناعبدالغفور حیدری نے کہاکہ جمعیت علما اسلام نے مستونگ دھماکے کیخلاف کوئٹہ میں شٹرڈان ہڑتال کی کال دےدی مستونگ واقعہ میں حافظ حمد اللہ کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ہوا اللہ کا شکر ہے کہ حافظ حمد اللہ اور ساتھی محفوظ رہیںمستونگ واقعہ جمیعت کے قائدین پر حملے کا تسلسل ہے مولانا فضل الرحمان پر تین خودکش حملے ہوئے ہیںماضی میں جمعیت کے درجنوں علما کو شہید کیا گیا ہے باجوڑ میں بھی 80 سے زائد علما و کارکنان شہید ہوئے،انہوں نے کہاکہ مارنے والے سے بچانے والا زیادہ طاقت ور ہے ان قوتوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جمعیت علمائے اسلام ان شہیدوں کی جماعت ہے جنہوں نے انگریزوں کو خطے سے بھگایاجمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ بڑی جرت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا ہے آج شو پیس کے تحت تنظیمیں ذمہ داریاں قبول کرتے ہیں مگر ان کے پچھلے کچھ قوتیں ہیں جو ان کو فنڈنگ کررہے ہیںہم نہ اپنے نظریہ اور نہ ہی اپنے حوصلے سے پیچھے ہٹانے کو تیار ہیںان حملوں کے پیچھے وہ قوتیں ہیں جو عمران خان کو حکومت کو لانے میں ملوث تھے عمران خان کو امریکہ . اسرائیل . بھارت سمیت دیگر عالمی قوتیں اقتدار میں لانے میں کامیاب ہوئے پاکستان نے سی پیک سے جو فائدہ اٹھانا تھا وہ نہیں اٹھا سکا عالمی طاقتیں پاکستان میں انتشار پیدا کرنے چاہتے ہیںمستونگ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں ہم ریاست کے ساتھ ہیں ہم پر حملے ریاست پر حملہ ہے .

. .

متعلقہ خبریں