پاکستان
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس میں فل کورٹ بننے کا امکان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طرف سے حلف اٹھانے کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر فل کورٹ بنانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 18 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی طرف سے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کردیے گئے۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس میں فل کورٹ بننے کا امکان ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 کنی لارجر بینچ نے حکم امتناع دیا تھا۔ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس کا حلف اٹھانے کے بعد بینچ تشکیل دیں گے۔