کوئٹہ ،اسمگل کی جانیوالی چینی برآمد کرکے شہریوں میں سستے داموں فروخت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں چینی کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے انتظامیہ سرگرم ہے . انتظامیہ کی جانب اسمگل اور زخیرہ کی جانے والی چینی برآمد کر کے سستے داموں شہریوں کو فروخت کی جا رہی ہے .

بگٹی اسٹیڈیم میں ضلعی انتظامیہ نے ایک اسٹال قائم کر دیا ہے جہاں چینی 150 روپے کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے . . شہریوں کی جانب سے اس کاوش کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ زخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈان کیا جائے . مزید کہا کہ پرائس کنٹرول کمپنی کو فعال کر دیا جائے، تو مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو کچھ ریلیف مل سکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں