اسپتال میں بجلی اور آکسیجن کی عدم دستیابی، 3 نومولود انتقال کرگئے

بہاولنگر(قدرت روزنامہ)تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بہاول نگر میں آکسیجن اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مبینہ طور پر 3نومولود انتقال کر گئے . ذرائع کے مطابق، جاں بحق ہونے والے تینوں بچے چلڈرن وارڈ میں زیر علاج تھے، نومولود بچوں کے ورثا کی جانب سے اسپتال پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ عملے کی لاپرواہی اور آکسیجن نہ ملنے پر بچوں کی ہلاکت ہوئی .

اسپتال انتظامیہ کے مطابق،انتقال کرجانے والے بچوں کی پیدائش نجی اسپتالوں میں ہوئی تھی جنہیں تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال لایا گیاتھا . اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ جنریٹر آپریٹر دیر سے پہنچاجس کےباعث جنریٹر نہیں چل سکا . دوسری جانب سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں . . .

متعلقہ خبریں