سیاسی جماعتیں 2018ئ کو بھول جائیں گے، اس مرتبہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوگا، نواب رئیسانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ قبل از انتخابات دھاندلی کے علامت نظر آ رہے ہیں، حکمران اپنے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے مصنوعی قیادت کو اقتدار میں لانے کا ارادہ رکھتے ہیں ،اِس مرتبہ وہ دھاندلا ہو گا سیاسی جماعتیں 2018 کو بھول جائیں گے . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ انتخابات کب ہونگے ؟ لیکن قبل از انتخابات دھاندلی کے علامت نظر آ رہے ہیں، سیاسی جماعتوں میں بے چینی دیکھی جا سکتی ہے ، حکمران اپنے ایجنڈے کےتکمیل لیے مصنوعی قیادت کو اقتدار میں لانے کا ارادہ رکھتے ہیں ،اِس مرتبہ وہ دھاندلا ہو گا سیاسی جماعتیں 2018 کو بھول جائیں گے .

،انہوں نے کہاکہ سرحدی بلوچ پشتون قبائل کے روزگار کا بڑا ذریعہ سرحدی کاروبار ہے، یہ کاروبار بہت قدیم ہے جس کو بند کرنا معاشی قتل اور اِن کو مفلوج کرنے کے مترادف ہے، اسلام آباد میں بیٹھ کر حکم دینے کے بجائے زمینی حقائق کو مدنظر رکھیں . ہم سرحدی کاروبار کے بندش کے خلاف ہرتال کی حمایت کرتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں