یونین کونسل 31 ساکران کی مخصوص نشستوں پر ووٹنگ، بھوتانی پینل نے برتری حاصل کرلی

حب(قدرت روزنامہ) یونین کونسل 31 ساکران کے مخصوص نشستوں پر ووٹنگ تینوں اراکین دو دو ووٹ سے برابر فیصلہ قراندازی پر آیا بھوتانی پینل دو نشستوں سے برتری لے گیا . اس سلسلے میں منگل کے روز یونین کونسل 31 ساکران کے مخصوص نشستوں کے لئے ووٹنگ ہوا جس میں ایک ایک نشست لیبر اور کسان جبکہ ایک نشست خواتین پر چھ امیدواران میدان میں تھے جن میں کسان کی نشست پر عبدالواحد قلندرانی اور عبدالباسط، لیبر کی نشست پر ولی محمد اور رحمت اللہ اور خواتین کی نشست پر الانی اور حمید کے درمیان مقابلہ ہوا جو دو دو ووٹ سے برابر ر ہا اسکے بعد فیصلہ قراندازی پر آیا الیکشن کمشنر حب اصغر علی بلوچ، الیکشن کمشنر طارق عزیز بگٹی اور آر او حب اسسٹنٹ کمشنر حب کیپٹن(ر) حمزہ انجم کی نگرانی میں قراندازی کے ذریعے کسان کی نشست پر جام پینل عبدالباسط کے مقابلے میں بھوتانی پینل کے عبدالواحد قلندرانی کامیاب لیبر کی نشست پر بھوتانی پینل کے ولی محمد کے مقابلے میں جام پینل کے رحمت اللہ بلوچ کامیاب اور خواتین کی مخصوص نشست پر جام پینل کے حمیدہ کے مقابلے میں بھوتانی پینل کی الانی کامیاب قرار پائے اسطرح یونین کونسل 31ساکران میں بھوتانی پینل نے چار کی برتری حاصل کی ہے جبکہ جام پینل کے کونسلران کی تعداد تین ہوگئی ہے الیکشن کمشنر حب کے مطابق مخصوص نشستوں پر قراندازی کے تحت آنے والے کونسلران کی مدت دو سال ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں