اوٹاوہ (قدرت روزنامہ) کینیڈا اور بھارت کی حکومتوں کے مابین سفارتی کشیدگی جاری ہے، بھارت نے کینیڈا میں موجود اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے گذشتہ روز ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی جسے کینیڈا نےمسترد کر دیا ہے .
غیرملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کینیڈا دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے، ساتھ ہی سکھ رہنما کے قتل کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے سفارتی تنازع پُرپرسکون رہنے کا مطالبہ بھی کیا گیا .
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے گزشتہ روز کینیڈا میں موجود بھارتی شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی تھی جس میں کینیڈا میں بڑھتی بھارت مخالف سرگرمیوں پر وہاں موجود بھارتیوں کو احتیاط کا مشورہ دیا گیا تھا .
واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پیر کو پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت خالصتان رہنما ہردیپ نجر کے قتل میں ملوث ہوسکتا ہے . ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارتی ایجنٹ سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہوسکتے ہیں .
. .