مکمل 22 ریفرنسز کا ریکارڈ پیش ہونے پر تمام ریفرنسز ری اوپن ہوں گے . عدالت نے کل ہفتہ 23 ستمبر کو ریفرنس اوپن کرنے اور ملزمان کو نوٹس جاری کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی . نیب پراسیکیوٹر سردار طاہر کے مطابق ہم تمام بقیہ 9 ریفرنسز کا ریکارڈ آج ہی جمع کرا دیں گے . دوسری جانب اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں زیر سماعت 80 ریفرنسز کا ریکارڈ جمع کروانے کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا . نیب کی جانب سے گزشتہ روز 26 ریفرنسز کا ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع کروا دیا گیا تھا . ذرائع کے مطابق 20 سے زائد ریفرنسز کا ریکارڈ آج جمع کرائے جانے کا امکان ہے . گزشتہ روز جمع کروائے گئے ریفرنسز میں سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف کےریفرنسز کا ریکارڈ بھی شامل تھا . علاوہ ازیں فرزانہ رااہ،روبینہ خالد سمیت دیگر ریفرنسز کا ریکارڈ بھی عدالت میں جمع کروایا گیا . عدالت نے ملزمان کو سمن جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ہے . نیب کی جانب سے یوسف رضا گیلانی،نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کا ریکارڈ جمع کروائے جانے کا بھی امکان ہے . ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے جمع کروائے گئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد نوٹس جاری کیے جائیں گے . . .
راولپنڈی، اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیب ترامیم کالعدم قرار دیے جانے کے فیصلے پر عمل درآمد جاری ہے جب کہ احتساب عدالتوں میں ریکارڈ جمع کروانے کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے . راولپنڈی احتساب عدالت میں 13 نیب ریفرنسز کا ریکارڈ پیش کر دیا گیا ہے جب کہ عدالت نے بقیہ 9 ریفرنسز کا مکمل ریکارڈ کل ہفتے کے روز طلب کرلیا .
متعلقہ خبریں