پاکستان

سپریم کورٹ کے وکیل کی فیسوں سے تنگ آکر مدعی نے انصاف کے حصول سے توبہ کرلی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے وکیل کی فیسوں سے تنگ آکر مدعی نے انصاف کے حصول سے توبہ کرلی۔سپریم کورٹ میں جائیداد کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مدعی سے پوچھا کہ آپ کا وکیل کہاں ہے؟
جس پر مدعی صبغت اللّٰہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے وکیل بہت مہنگے ہیں، کیس سے توبہ کرتا ہوں، کچھ فریقوں کے خلاف کیس واپس لیتا ہوں اور کچھ فریقوں سے صلح کر لی ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے مدعی کے تحریری بیان پر کیس خارج کردیا۔

متعلقہ خبریں