نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان گوادر میں ساحل سمندر پہنچ گئے، غروب آفتاب کا نظارہ

گوادر (قدرت روزنامہ) نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے پیر کی شام گوادر میں سن سیٹ ویو پوائنٹ اور ساحل سمندر کا دورہ کیا اور غروب آفتاب کا منظر دیکھا اس موقع پر نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کمشنر مکران ڈویڑن سعید احمد عمرانی بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ گوادر معاشی سرگرمیوں کے حوالے سے عالمی اہمیت کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا کے خوبصورت ترین سیاحتی مقامات میں شامل ہے صوبائی حکومت گوادر کی تیز رفتار ترقی کے لئے پرعزم ہے اور اس ضمن میں وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عمل پیرا ہیں ان منصوبوں کی تکمیل سے گوادر سمیت پورے بلوچستان اور ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی کا پہیہ تیز ہوگا اور یہاں عالمی معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خوشحال بلوچستان سے پاکستان کا روشن مستقبل وابستہ ہے اور اس حقیقت کے پیش نظر موجودہ نگران صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے باہمی تعاون اور اشتراک کے منصوبوں کو فروغ دینے کی سنجیدہ پالیسی اختیار کی ہے جس کے تسلسل سے بلوچستان سے بتدریج پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے تاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ ہر طرح کی سیاسی مصلحتوں کے قطع نظر معاشی اور اقتصادی پالیسیوں کے تسلسل کو پوری یکسوئی سے برقرار رکھا جائے اور پوری توجہ متعین اہداف کے حصول پر مرکوز رکھی جائے .

.

.

متعلقہ خبریں