پاکستان

عوام کو پیٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا، ڈیلر منافع بڑھادیا گیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھا دیا جس کے نتیجے میں پیٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف عوام تک نہ پہنچ سکا۔پیٹرول اور ڈیزل پر مارجن میں 88 پیسے فی لیٹر مزید اضافہ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تیل کمپنیوں کا مارجن 47 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا اور ڈیلرز مارجن میں فی لیٹر 41 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔
پیٹرول پر او ایم سی مارجن 6.47 روپے سے بڑھ کر 6.94 روپے فی لیٹر ہوگیا جب کہ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 6.70 روپے سے بڑھ کر 7.17 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
پٹرول اور ڈیزل دونوں پر ڈیلرز مارجن 7.41 روپے سے بڑھ کر 7.82 روپے فی لیٹر ہو گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل 16 ستمبر کو بھی پیٹرول، ڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلرز مارجن فی لیٹر 88 پیسے بڑھایا جا چکا ہے۔

متعلقہ خبریں