اظہر عباس چانڈیا نے چوک سرور شہید میں کارنر میٹنگ کے دوران پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا . لیگی ایم پی اے اظہر عباس چانڈیا کی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کے اعلان کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے . جس میں وہ بتاتے ہیں کہ میں نے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور اب پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں . میری وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے کئی ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں اور ان کی ہدایت پر حلقے میں کام بھی ہو رہا ہے . اظہر عباس چانڈیا 2018ء میں پی پی 269 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہو ئے تھے . واضح رہے کہ 03 مئی2021 کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا نے ملاقات کی . پی پی 269 سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا . وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حلقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی . اظہر عباس چانڈیا نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا . وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلوص نیت سے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں . سابق حکومتوں نے چھوٹے شہروں کو ترقی کے سفر سے محروم رکھا . مظفرگڑھ اور جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں کی جانب وسائل کا رخ پہلی بار موڑا گیا ہے . انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے اور سیکرٹریٹ کی عمارت کو جلد مکمل کیا جائے گا . انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانو ںنے جنوبی پنجاب کے عوام کو صرف کھوکھلے نعروں سے بہلایا . کھوکھلے نعروں سے بہلانے والوں کو عوام نے عام انتخابات میں آئینہ دکھایا . ہماری حکومت ہر وعدے کو پورا کر رہی ہے . رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمیشہ ہماری بات سنی اور مسائل حل کئے ہیں . آپ نے ہمیں عزت و احترام دیا ہے . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا . تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا .
متعلقہ خبریں