نصیرآباد، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، بھاری مقدار میں ملاوٹی دودھ تلف

نصیرآباد(قدرت روزنامہ) دودھ میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی ( بی ایف اے ) کا نصیرآباد کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن،جدید موبائل لیبارٹری کے ذریعہ ملک سیمپلز کی آن دی اسپاٹ ٹیسٹنگ ، 7 مراکز کا دودھ ملاوٹی ثابت ہوگئی . ملاوٹی و غیر صحت بخش دودھ کی بڑی مقدار تلف ، ملک شاپس پر جرمانے عائد کردیے گئے ہیں،صفائی و اشیاء اسٹوریج کے انتظامات بارے 10 مراکز کو وارننگ نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں .

انسپیکشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نصیر آباد بھی بی ایف اے حکام کے ہمراہ موجود رہے . ملک شاپس مالکان کو دودھ کی مقدار بڑھانے کیلئے پانی و اسکمڈ ملک پاؤڈر کی آمیزش پر جرمانہ کیا گیا . علاوہ ازیں بی ایف اے انسپیکشن ٹیم نے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی کے ہمراہ 1 آئس فیکٹری کا بھی معائنہ کیا . بی ایف اے انسپیکشن ٹیم کے مطابق فیکٹری میں صفائی و برف کی تیاری اور اسٹوریج کا عمل مجموعی طور پر ایس او پیز کے برخلاف پایا گیا .

. .

متعلقہ خبریں