فن و ثقافت شوبز

خواتین مزاحیہ کردار کم کیوں کرتی ہیں؟ تبو نے وجہ بتادی


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ تبو (تبسم فاطمہ ہاشمی) نے خواتین کے لیے مزاحیہ کرداروں میں حائل رکاوٹیں بتادیں۔ایک انٹرویو میں اداکارہ تبو نے کہا کہ مزاحیہ فلمیں روزانہ کی بنیاد پر نہیں بنتیں جبکہ دیگر اقسام کی فلمیں زیادہ بن رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کامیڈی فلموں میں خواتین کے کردار انتہائی محدود ہیں، میرا مشاہدہ تو کہتا ہے کہ مزاحیہ فلموں میں خواتین کردار کم ہی لکھے جاتے ہیں۔اداکارہ تبو نے یہ بھی کہا کہ وہ نسبتاً کم ہی کامیڈی فلموں کا حصہ رہی ہیں، دراصل خواتین کے مزاحیہ کردار عام زندگی کی طرح سنیما کے پردے پر بھی کم دیکھے جاتے ہیں۔
اداکارہ تبو ہدایتکار وشال بھردواج کی فلم ’خفیہ‘ میں علی فضل اور رومیقہ گبی کے ہمراہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔وشال بھردواج نے تبو کے بیان پر ردعمل دیا کہ لوگوں کی بڑی تعداد کو معلوم ہی نہیں کہ مزاحیہ باتیں کرتی ہے، خاص طور پر جب یہ ناراض ہو تو بہت ہی پر مزاح لگتی ہے۔

متعلقہ خبریں