مشرف، زرداری، گیلانی کے کیسز، سماعت کیلئے فل بنچ کی تشکیل

(قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدور پرویز مشرف، آصف علی زرداری اور سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے زیرِ التواء کیسز کی سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل دے دیا . زرداری، مشرف کیخلاف این آراو کیس ختم چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ 20 ستمبر کو یوسف رضا گیلانی، پرویز مشرف اور آصف علی زداری سے متعلق زیرِ التواء کیسز کی سماعت کرے گا .

3 رکنی فل بنچ میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شجاعت علی خان بھی شامل ہیں . مشرف، زرداری، ملک قیوم اورنیب کونوٹس جاری لاہور ہائی کورٹ میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی ایمرجنسی کے خلاف درخواست دائر ہے . عدالتِ عالیہ میں سابق صدر آصف علی زرداری کے 2 عہدے رکھنے اور سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق درخواستیں بھی دائر ہیں . . .

متعلقہ خبریں