انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی ہو گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک مارکیٹ میں آج بھی ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے ، ڈالر کی کمی میں تسلسل کو آج ایک مہینہ پورا ہو گیاہے .
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید ایک روپیہ 8 پیسے سستا ہونے کے بعد 283.60 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ پانچ ستمبر کو ڈالر 307.10 روپے پر تھا .

انٹر بینک میں ڈالر گزشتہ ایک ماہ میں 23 روپے 50 پیسے سستا ہواہے .
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج بہتری کا رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ، شیئرز کا لین دین شروع ہوا تو 100 انڈیکس 47 ہزار 79 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 230 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے اور انڈیکس 47 ہزار 310 پوائنٹس پر آ چکا ہے .

. .

متعلقہ خبریں