پشاور (قدرت روزنامہ) پشاور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں نے دلہ زاک گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا .
مشتعل علاقہ مکینوں نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے عملے کو دھمکیاں دیتے ہوئے زبردستی گرڈ اسٹیشن کے اندر گھس کر گلوزئی فیڈرآن کردیا .
بنوں میں بھی علاقہ مکینوں نے کورم گڑھی گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول کر پتھراؤ کیا، پیسکو عملے کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زبردستی آمندی فیڈر آن کر دیا . ترجمان پیسکو کے مطابق بجلی چوری کے باعث گلوزئی فیڈر پر 93 اور آمندی فیڈر پر 84 فیصد سے زائد لاسز ہیں . ترجمان کا کہنا تھا کہ پیسکو عملے کی سکیورٹی کیلئے پولیس بلا لی گئی ہے .
. .