ایک ساتھ آگے بڑھیں، وزیراعظم کی پیشکش پر ن لیگ کا ردِعمل آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ فوج کی اعلیٰ قیادت پر الزامات لگائے جائیں تو ان کی ٹیم ان سے سوال پوچھتی ہے . نواز شریف ایک ڈسپلن فورس سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیانات دیتے ہیں پھر کہتے ہیں ہم افراد کی بات کر رہے ہیں .

یہ ڈسپلن فورس کی اسٹیک ہولڈر کو چینلج کرتے ہیں جبکہ وہ ستون بلتا ہے تو نیچے پورا سسٹم بیٹھ جاتا ہے . شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا قومی سلامتی بریفنگز میں بیانیہ کچھ ہوتا ہے اور باہر کچھ ہوتا ہے . نواز شریف لاہور جائیں تو خواد کو آرائیں، انڈین پنجاب میں پنجابی اور کشمیر میں کشمیر کہتے ہیں . ن لیگ کو دو تہائی اکثریت ملی اصلاحات کیوں نہیں کی . سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے حلف کے خلاف بیرون ملک بیٹھ کر کیا بیانیہ دے رہے ہیں . انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کو پیشکش کی ہے کہ وزیراعظم کی پیشکش پر ہاتھ بڑھائیں . الیکشن میں کوئی دھاندلی یا مداخلت نہیں ہو گی . چئیرمین کشمیر کمیٹی کی پیشکش پر جواب دتیے ہوئے لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ ن لیگ کبھی کسی کو غیر محب وطن نہیں کہتی،عمران خان خود آکر ہاتھ ملائیں گے تو ہم ضرور آ ئیں گے . عمران خان فاشسٹ اور تکبر کرنے والا شخص فاشسٹ شخص کبھی بھی جھک کر ہاتھ نہیں ملاتا . ڈسکہ میں پریزائیڈنگ افسر قانون ہونے کے باوجود باکس اٹھا کر بھاگے تھے . ایک اور انٹرویو میں مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ ہم صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈملنی چاہیے اداروں پرتنقیدنہیں کرتے،مخصوص لوگوں پرتنقیدکی جاتی ہے شہبازشریف کوکمرکی تکلیف ہے، ضرورت پڑی تو اذزاد کشمیرجائیں گے بالکل ہماری خواہش ہے تمام لیڈرزپرجھوٹے کیسزختم ہوں . محمد زبیر کی بات کا جواب دیتے ہوئے فیصل واوڈانے کہا کہ یہ کیسی کمرکی تکلیف ہے کہ قومی اسمبلی میں 4 گھنٹے بات کرسکتے ہیں، ن لیگ کی فرمائش ہے مریم کے کیسزختم کر کے باہر جانے دیا جائے شہبازشریف کی خواہش ہے انہیں پاؤں پڑنے دیں وزیراعظم بنناہے . . .

متعلقہ خبریں