بلوچی زبان دی ہے اب جام کمال کے ساتھ نہیں چل سکتے،دوسرا کوئی بھی قبول ہے، قدوس بزنجو

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلی بلوچستان جام کمال کے خلاف عدم اعتماد کے معاملہ پر حکومت کے ناراض اراکین کی اسد بلوچ کی رہائشگاہ پر اہم بیٹھک ہوئی . اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی صدارت میں ہونے والی بیٹھک میں 13 حکومتی ممبران صوبائی اسمبلی نے شرکت کی .

ذرائع کے مطابق بیٹھک میں 12 بلوچستان عوامی پارٹی اور پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نصیب اللہ مری بھی شریک ہوئے . چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق عبدالقدوس بزنجو نے ممبران کو آگاہ کیا . عبدالقدوس بزنجو نے ممبران کو بریفنگ میں بتایا کہ بلوچی روایات کے مطابق زبان دی ہے اب جام کمال کے ساتھ نہیں چل سکتے . انہوں نے کہا ہمارے خلاف اگر مقدمات بنا ئے جائیں یا کچھ بھی کر لیں اب جام کمال کا ساتھ نہیں دیں گے، عبدالقدوس بزنجو نے ناراض ممبران سے گفتگو میں کہا جام کمال کے علاوہ کوئی بھی قبول ہے . .

متعلقہ خبریں