بلوچستان

ٹیکنالوجی و لمحہ موجود کے تبدیلیوں کو قبول کئے بغیر قبائلیت و سیاست محفوظ نہیں رہ سکتی ہیں ‘عبدالمتین اخونزادہ


افغانوں کے نام پر پولیس و انتظامیہ کے لئے بھتہ خوری کے منظم راستہ کھولا گیا ہے- کچلاک جرگہ سے خطاب
خواتین و نوجوانوں اور زمینوں کے مسائل و معاملات حل کئے بغیر شعور و ذہانت کی تعبیر و پختگی ممکن نہیں ہیں‘ کیو ڈی ایم کے وفد کا احساس
کچلاک+ کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئیٹہ و مضافات کی مجموعی ترقی و خوشحالی اور امن و انسانی حقوق کی حفاظت و عظمت انسان کی بحالی کے لئے کوشاں کوئیٹہ ڈولیپمنٹ محاذ کیو ڈی ایم کے اعلیٰ سطحی وفد نے کیو ڈی ایم کے چیئرمین عبدالمتین اخونزادہ و سنئیر وائس چیئرمین رضا وکیل ہزارہ ،سیکٹری مالیات حاجی موسی جان جمال زئی اور سیکٹری سیاسی امور فرید بگٹی نے ممتاز قبائلی و سماجی شخصیت حاجی ملک محمد ہاشم خان کاکڑ کے زیر صدارت مشترکہ جرگے میں شرکت و شمولیت اختیار کی گئی جس میں کیو ڈی ایم نے نئے ترقیاتی اپروچ اور ٹکنکل ویژن اختیار کرنے کا مطالبہ کیا گیا اس موقع پر کیو ڈی ایم کے قائد عبدالمتین اخونزادہ نے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ و صوبے بھر میں اصولوں و میرٹ کے بجائے مقتدرہ اور بیوروکریسی و مافیاز کے گھٹ جوڑ نے عوام و خواص دونوں کے ناک میں دم کر رکھا ہیں اور وسائل کی لوٹ کھسوٹ اور انسانی نفسیات کے برعکس رویوں و ناروا فیصلوں کے ذریعے عوام کی زندگیاں تنگی کے شکار ہو کر رہ گئے ہیں اس لئے سماجی انصاف و معاشرتی ترقی کے بغیر عوام کی اکثریت قبائلیت و سیاست سے کنارہ کش ہوگئے ہیں جس کا نقصان بہت زیادہ ہورہا ہے اس لئے ضروری ہے کہ عوام کے اعتماد و اعتبار زندہ درگور سے بچانے کے لئے واضح اور درست فیصلے کیے جائیں تاکہ ممکنہ طور پر لاکھوں نہیں کروڑوں عوام کے لئے غربت و تنگ دستی اور اشرافیہ و مقتدرہ کی ناروا فیصلوں سے نجات حاصل کی جائے ورنہ عوامی جمہوری مزاحمت کا راستہ اختیار کرنے کے علاؤہ کوئی راستہ نہیں بچا ہے
عبدالمتین اخونزادہ نے کہا کہ قبائلی نظام و روایات اور سیاست و حکومتی طرز حکمرانی کی اورہالنگ پلان تشکیل دینے کی ضرورت ہیں تاکہ ممکنہ طور پر معاشرتی و معاشی ترقی اور سماجی و سیاسی شعور کی آبیاری مکمل ہوسکیں
عبدالمتین اخونزادہ نے کہا کہ عالمی قوانین و ضوابط کے مطابق انسانی حقوق کا تحفظ و احترام حکومت پاکستان کی بنیادی ذمہ داری ہیں اور افغانوں کے نام ہمارے بوسیدہ و احساس محرومی سے دوچار طرز حکمرانی اور اشرافیہ و مافیاز کے گھٹ جوڑ کے سامنے لاکھوں غیرت مند و جی دار افغانوں کو بھیڑیا نما نااہل بیوروکریسی و حفاظتی اداروں کے سامنے نہیں ڈال سکتے ہیں اس لئے عالمی قوانین و انصاف کا تقاضا ہے کہ بغیر خوف و خطر کے پوری ہمت و شجاعت اور بہادری و دلیل سے انسانی مقدمہ بھرپور عوامی جمہوری تائید کے ساتھ لڑا جائے
عبدالمتین اخونزادہ نے کہا کہ اندرونی سٹرکچر کی درستگی اور بجلی و منھگائی کے بحران کے حل کے ساتھ ساتھ نگران حکومتوں کی بنیادی توجہ و احساس دردمندی الیکشن کے انعقاد میں ہیں تاکہ پاکستان ازسرنو تعمیر و ترقی کا سفر شروع کرسکیں اور سیاست و معیشت کی ترقی و خوشحالی کے لئے ضروری کردار ادا کیا جائے-
اس موقع پر کیو ڈی ایم کے وفد نے جرگہ کیمٹی ممبران و ملک ہاشم خان کاکڑ اور بازئی یوتھ فورس کے تمام عہدیداران کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا-

متعلقہ خبریں