کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے نتائج نے کیا بات واضح کردی ؟ عاصمہ شیرازی کا اہم تبصرہ

کراچی (قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر کے سی سی آئی شمس الاسلام نے کہا کہ ٹی سی پی نے عالمی مارکیٹ سے تاخیر سے گندم اور چینی خرید کر اربوں روپے ضائع کیے ہیں . سینئر صحافی و تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن کے نتائج سے پتا چلتا ہے کہ ادارے بھی غیرجانبدار ہونے کی کوشش کررہے ہیں،سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت خود ہی اپنی اپوزیشن ہے .

سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت خود ہی اپنی اپوزیشن ہے، حکومت کا لہجہ اور اقدامات اپوزیشن جیسے ہی ہیں، حکومت کی خوش قسمتی کہ اپوزیشن کی کارکردگی بھی اچھی نہیں رہی ہے، اپوزیشن کے تمام تر دعوے ، وعدے اور چیلنج ہوا میں اڑگئے ہیں، اپوزیشن کے دھڑوں میں بٹ جانے سے حکومت کو نفسیاتی تقویت ملی ہے، حکومت کا دارومدار اپوزیشن کی نالائقی پر جبکہ اپوزیشن کا دارومدار حکومت کی نالائقی پر ہے . مجیب الرحمٰن شامی کا کہنا تھا کہ حکومت چومکھی لڑرہی ہے ہر کام چوپٹ کرنا چاہتی ہے، حکومت اپوزیشن کو دیوار سے لگانا چاہتی ہے، حکومت کے اس ایڈونچر میں کچھ ایسا ہوسکتا ہے کہ سب تلپٹ ہوکر رہ جائے، حکومت آئندہ پانچ سال پر نظر رکھے ہوئے ہے . حکومت خود کو جتنا مضبوط ظاہر کررہی ہے حقیقت میں اتنی طاقتور نہیں ہے، پی ایم ڈی اے پر سول سوسائٹی، میڈیاتنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی مزاحمت کے بعد حکومت پیچھے ہٹی ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ شہباز شریف کو کسی طرح الیکشن سے پہلے نااہل قرار دیدیا جائے . سینئر صحافی و تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے کہا کہ . .

متعلقہ خبریں