تربت؛ گھر میں فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق، 2 زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) تربت میں ایک گھر میں فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے .

پولیس کے مطابق کیچ کے علاقے تربت میں سیٹلائٹ ایریا میں ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 6 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے .

واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے . مزدور مقامی ٹھیکے دار کے ہاں تعمیراتی کاموں کے لیے مزدوری کا کام کررہے تھے .

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات گئے پیش آیا ، جس کے بعد جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا . فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے . پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے .

. .

متعلقہ خبریں