سرکاری ملازمت کیلیے عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ حتمی نہیں، نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ حتمی نہیں ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سرکاری ملازمت کے حصول کے لیے عمر کی بالائی حد میں کمی کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔
سرکاری ملازمت کے حصول کے لئے عمر کی بالائی حد میں کمی کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، معاملہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں مزید غور کے لئے رکھا گیا ہے
— Mir Ali Mardan Domki (@MirAliMardan) October 19, 2023
میر علی مردان خان ڈومکی نے وضاحت کی کہ سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد کا معاملہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں مزید غور کے لیے رکھا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ بلوچستان کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ ایجنڈا پوائنٹ پیش کیا گیا تھا۔ نگران کابینہ نے اس معاملے پر تمام پہلووٴں کا جائزہ لیا تھا اور کابینہ اراکین اور متعلقہ محکمے نے رائے پیش کی تھی ۔
نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان نگراں کابینہ کے آئندہ اجلاس میں اس معاملے پر مزید غور کیا جائے گا۔