بھارت کیخلاف بنگلادیش کی شکست پر سحر شنواری کا ردعمل
لاہور (قدرت روزنامہ)آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارت اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والے میچ سے قبل انوکھا اعلان کرنے والی پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوینسر سحر شنواری کا بنگالی ٹائیگرز کی شکست پر ردعمل آگیا۔
گزشتہ روز پونے کرکٹ اسٹیڈیم میں میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں بنگلا دیش کا 257 رنز کا ہدف بھارت نے 42 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر بنایا، ویرات کوہلی 103 رنز اور کے ایل راہول 34 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اس میچ سے ایک روز قبل پاکستانی اداکارہ سحر شنواری نے کہا تھا کہ ’’ انشاء اللہ میرے بنگالی بندو اگلے میچ میں اُن سے بدلہ لیں گے، گر بنگلا دیش کی ٹیم بھارت کو ہرانے میں کامیاب ہوگئی تو میں بنگالی لڑکے کے ساتھ فش ڈنر ڈیٹ کیلئے ڈھاکہ جاؤں گی‘‘۔
InshAllah my Bangali Bandu will avenge us in the next match. I will go to dhaka and have a fish dinner date with Bangali boy if their team managed to beat India ✌️❤️ 🇧🇩
— Sehar Shinwari (@SeharShinwari) October 15, 2023
سحر شنواری کی بھارت کو ہارتا دیکھنے کی خواہش تو پوری نہ ہوسکی تاہم اب اُنہوں نے اپنے بنگالی ٹائیگرز کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پیغام جاری کیا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ “بنگالی ٹائیگرز کے خلاف بہت اچھا کھیلے، کم از کم آپ لوگوں نے بھارتی ٹیم کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر چیلنج کیا”۔
Well played Bengali Tigers. At least you guys challanged Indian team on their home ground.👏😊
— Sehar Shinwari (@SeharShinwari) October 19, 2023
واضح رہے کہ سحر شنواری سوشل میڈیا پر اپنی اداکاری اور لپسنگ ویڈیوز کی وجہ سے مقبول ہیں جو اکثر ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر شیئر کی جاتی ہیں، انسٹاگرام پر ان کے 31 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔
یاد رہے کہ بنگلا دیش کیخلاف میچ میں کامیابی کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 8 پوائنٹس اور 1.659 رن ریٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر برقرار ہے۔ نیوزی لینڈ 8 پوائنٹس اور 1.923 رن ریٹ کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے۔
جنوبی افریقا 4 پوائنٹس اور 1.385 رن ریٹ کے ساتھ تیسرے اور پاکستان 4 پوائنٹس 0.137- رن ریٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
انگلینڈ، آسٹریلیا، بنگلا دیش، نیدرلینڈز اور افغانستان دو، دو پوائنٹس کے ساتھ رن ریٹ کے فرق سے بالترتیب پانچویں، چھٹی، ساتویں، آٹھویں اور نویں پوزیشن پر ہیں۔سری لنکا اپنے تینوں میچز میں شکست کے باعث ابتک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکا اور سب سے آخری پوزیشن پر ہے۔