سندھ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر عمل درآمد کرانے کے احکامات جاری کر دی گئے ہیں . محکمہ داخلہ سندھ نے این سی اوسی کی ہدایت پر صوبے بھر کے کمشنرز کو احکامات جاری کیے . موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کے لیے کورونا ویکسینیشن 20 ستمبر تک لازمی قرار دیا گیا ہے . ریل گاڑیوں، ہوم ڈیلیوری سروس کے اسٹاف کے لیے کورونا ویکسینیشن کے بغیر سروس کی اجازت نہیں ہوگی . سندھ میں کورونا وائرس ویکسینیشن نہ کرانے والوں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار بھی کیا جائے گا . بس سروسز کے اسٹاف کی ویکسینیشن نہ ہونے پر متعلقہ کمپنی کی بسوں اور اسٹینڈ کو سیل کیا جائے گاہوٹل اور ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے عملے کی ویکسینیشن نہ ہونے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے . واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک رپوروٹ ہونے واللے کورونا کیسز میں سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار 126 ہے ، صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا کے ایک لاکھ 71 ہزار 72 کیسز سامنے آچکے ہیں ، صوبہ پنجاب میں یہ تعداد 4 لاکھ 21 ہزار800 ہے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک کورونا کے ایک لاکھ 4 ہزار114 مریض رپورٹ ہوئے ، جب کہ صوبہ بلوچستان میں کورونا کا شکار ہونے والے شہریون کی تعداد 32 ہزار757 ہے ، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 732 اور گلگت بلتستان میں اب تک 10 ہزار 240 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے . این سی او سی کے مطابق پاکستان مین کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں اب تک مجموعی طور پر 12 ہزار 396 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ صوبہ سندھ میں یہ تعداد 7 ہزار258 ہے ، صوبہ خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 395 مریضوں کی کورونا سے موت ہوئی ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ تعداد 902 ہے ، جب کہ گلگت بلتستان میں کورونا کے باعث اب تک 182 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں ، صوبہ بلوچستان میں کورونا 344 افراد کی جانیں نگل گیا اور آزاد کشمیر میں اب تک کورونا کی وجہ سے 729 افراد کا انتقال ہوچکا ہے . . .
کراچی(قدرت روزنامہ) کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ، حکومت سندھ نے ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دئیے . تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس ویکسینیشن نہ کرانے والوں اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے .
متعلقہ خبریں