بلوچستان سے( ن) لیگ کے قافلے مینارِ پاکستان کیلئے روانہ،خصوصی ٹرین کا اہتمام کیا گیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے استقبال کیلیے بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کے قافلے مینارِ پاکستان لاہور کیلئے روانہ ہونا شروع ہو گئے . لیگی کارکنوں کی گروپوں کی شکل میں کوئٹہ سے لاہور بذریعہ خصوصی ٹرین روانگی کے لیے ریلوے اسٹیشن آمد جاری ہے .

"جنگ " کے مطابق کارکن 7 بوگیوں پر مشتمل ٹرین میں کوئٹہ سے لاہور کے لیے روانہ ہوئے ہیں . مسلم لیگ (ن )کے کارکنوں کی لاہور روانگی کے لیے خصوصی ٹرین کا اہتمام کیا گیا ہے، یہ خصوصی ٹرین کارکنوں کو لے کر کل سہ پہر لاہور پہنچے گی . کوئٹہ کے علاوہ صوبے کے مختلف علاقوں سے بھی مسلم لیگ (ن )کے قافلے لاہور کے لیے روانہ ہوئے ہیں . سبی سے قافلہ سابق وفاقی وزیر میر دوستین ڈومکی کی قیادت میں روانہ ہوا ہے .

. .

متعلقہ خبریں