بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں سوئی سدرن گیسں پولیس اسٹیشن بنانے کی منظوری دیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) حکومت بلوچستان کی صوبائی کابینہ نے محکمہ داخلہ کی جانب سے سوئی سدرن گیسں کے لیے ایک مخصوص پولیس اسٹیشن قائم کرنے کی درخواست متفقہ طور پر منظور کرلی ہے . اس پولیس اسٹیشن سے متعلق تمام اخراجات جن میں تنخواہ ،پنشن ، آپریشنز اور دیکھ بھال کے حوالے سے تمام مالی معاملات سوئی سدرن گیسں کمپنی برداشت کرے گی .

کوئٹہ شہر میں قائم ہونے والےسوئی سدرن کے تھانے کی پولیس فورس گیس چوروں کے خلاف کریک ڈا?ن، ایف آئی آر درج کرنے اور شرپسندوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی میں کمپنی کی کاو¿نٹر گیس چوری آپریشنز ٹیموں اور سوئی سدرن کے دیگر محکموں کی مدد کرے گی . گیس چوری اور ریکوری کے خلاف ایک بڑی مزاحمت کے طور پر کام کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن اور اس کی فورس بلوچستان میں (یو ایف جی) یا لائن لاسز کو کم کرنے میں نمایاں کردار ادا کرے گی . سوئی سدرن کے ایم ڈی عمران منیار اور اے ڈی ایم ڈی آپریشنز اور یو ایف جی سعید رضوی جلد ہی پولیس اسٹیشن کا افتتاح کریں گے . 2015 ئ سے کراچی میں کام کرنے والا سوئی سدرن کے لئے مختص اسی طرح کا ایک پولیس اسٹیشن گزشتہ برسوں کے دوران ، گیس چوری کو روکنے ، ریکوری میں اضافے اور کراچی میں یو ایف جی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں