کاٹو جتنی ایف آئی آر کاٹنی ہیں، ڈیتھ اسکواڈ کے خاتمے کیلئے اسلام آباد میں دھرنا دیں گے، سردار اختر مینگل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کے شرکاءسے ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیتھ اسکواڈ کے خاتمے کیلئے 30 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے . جنرل مشرف سے لیکر 2015 تک صرف ہم نے لاشیں اٹھائیں، ہم عادی ہوچکے ہیں، اللہ تم لوگوں کو وہ عذاب نہ دکھائے وہ بہت بھیانک ہوتا ہے .

لانگ مارچ کے شرکاءکو جلسہ کامیاب کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں . وعدہ کرتا ہوں جب تک بلوچستان سے ان دہشت گردوں اور ڈیتھ اسکواڈ کا تخم ختم نہیں کیا جاتا ہماری جدوجہد جاری رہے گی . نوشکی اور کوئٹہ میں بھی لوگوں کیخلاف ایف آئی آرز کاٹی گئی ہیں . کاٹو جتنی ایف آئی آرز کاٹنی ہیں، اگر تم لوگوں کے پاس کاغذ ختم ہوگئے تو ہمیں بتانا تمہیں کاغذات بھی بھجوا دیں گے .

. .

متعلقہ خبریں