بھاری اکثریت حاصل ہوئی تو بلوچستان کا نقشہ بدل دیں گے،ڈاکٹر مالک بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ امن وامان ، تعلیم اور صحت نیشنل پارٹی کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں ، بھاری اکثریت حاصل ہوئی تو بلوچستان کانقشہ بدل دیں گے ، عوام کی نظریں نیشنل پارٹی پرہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی تحصیل تربت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی جدوجہد کابنیادی مقصد سماجی تبدیلی لانا ہے، نیشنل پارٹی نے سیاست کی بھاگ ڈورمیر ومعتبرین کے ہاتھوں سے نکال کر عام سیاسی کارکنوں کو دیا، نیشنل پارٹی کی جدوجہد کی بدولت آج کیچ کی خواتین نہ صرف ملک کے مختلف بڑے شہروں میں تعلیم حاصل کررہی ہیں بلکہ یہاں کی خواتین تعلیم اور صحت ودیگر شعبوں میں اہم عہدوں پر فائز ہیں ، کارکنان پارٹی پروگرام کو عام کرنے میں کردار ادا کریں، کارکنوں کو مزید متحرک ہونے کی ضرورت ہے، پارٹی کے تمام ونگزکو فعال اور متحرک بنائیں گے، پارٹی منشور میں امن وامان کے بعد صحت کی سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں سرفہرست ہیں ،صحت کی بنیادی پالیسیوں کو تبدیل کریں گے، تربت کی تمام زمینوں پر قبضہ کرلیا گیاہے جس کی وجہ سے آج یہاں قبرستان کیلئے بھی زمین ناپید ہے، آ وارن میں زلزلے متاثرین کو مفت گھر بناکر دیئے، ایسے ہا¶سنگ اسکیم بنائیں گے کم آمدنی والے افراد کو کم پیسوں میں گھر تعمیر کرکے دیں گے ، سمال اورکاٹیج انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ پرائیویٹ کاروبار میں اضافہ ہوسکے، ایسے تعلیمی ادارے بنائیں گے کہ باہر سے لوگ یہاں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آئیں، اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہواہے، کارکن عوامی رابطہ کاری میں تیزی لائیں، سینیٹر کہدہ اکرم دشتی نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام دوست سیاسی جماعت ہے جو قومی حقوق اور بلوچ قومی تشخص کے تحفظ کے لیے مصروف جدوجہد ہے، انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی اقتدار میں آکر میرٹ پر روزگار فراہم کرے گی ، بارڈر کاروبار سے عوام کا گزر بسر ہورہا ہے، خواتین کی تعلیم عام کرنے میں نیشنل پارٹی نے بنیادی کردار ادا کیا، 1993ءمیں اسکولوں میں خواتین ٹیچر دستیاب نہیں تھے

. .

متعلقہ خبریں