ضلع خیبر میں چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا، 3 اہل کار زخمی

پشاور(قدرت روزنامہ) ضلع خیبر میں ایک چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں 3 اہل کار زخمی ہو گئے .

پولیس کے مطابق ضلع خیبر کی وادیٔ تیراہ میں قوم اکاخیل سروزئے چیک پوسٹ پر بدھ کی صبح ہونے والے خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 اہل کاروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے .

ایس ایچ او تھانہ تیراہ کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار کو چیک پوسٹ سے ٹکرا دیا، جس کے نتیجے میں 3 اہل کار زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے .

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ خودکش دھماکے میں فورسز کے 3 جوان صوبیدار محمد اسرار، سپاہی افتخار اور سپاہی شفیق نارول زخمی ہوئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں