کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان ریلوے کا سبی ہرنائی سیکشن (ٹریک) تقریباً 17 سال بعد بحال کر دیا گیا ہے .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر محکمہ ریلوے کے چیئرمین اور سیکریٹری سید مظہر علی شاہ نے بتایا کہ پاک آرمی اور ایف سی کی مدد سے سبی ہرنائی سیکشن گزشتہ روز بحال کیا گیا .
Pakistan Railways restored the Sibi-Harnai section, with the support of Pak Army, connecting people and business in remote areas of country. #PakistanArmy #PakRailPK#RailwayGoPPK pic.twitter.com/qIYaQXTKD3
— Syed Mazhar Ali Shah (@mazharkcl) October 26, 2023
نگراں صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے سبی ہرنائی ریل سروس کی بحالی پر عوام اور حکام کو مبارکباد دی .
جان اچکزئی نے کہا کہ 17 سال بعد سبی اور ہرنائی کے درمیان گزشتہ روز ریل سروس کا کامیاب آغاز کیا گیا، ٹرین سروس کی بحالی سے عوام کو سہولیات میسر آئیں گی . علاقے کے ریلوے اسٹیشن پر مقامی افراد کا پر جوش ردعمل دیکھ کر دل خوش ہوا .
نگراں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سبی تا ہرنائی ریل سروس کی بحالی خوش آئند اقدام ہے، ریلوے حکام اور فرنٹیئر کور کی کاوشوں کو سراہتے ہیں . ایف سی نے ریل سروس کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے .
. .