ذرائع کے مطابق شہبازشریف بدھ کے روز ساہیوال کا دورہ کریں گے جہاں وہ ورکر کنونشن میں شرکت کریں گے . مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف 28ستمبر کو فیصل آباد کا دورہ کریں گے جہاں وہ بڑے جلسے سے خطاب کریں گے . ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے پنجاب بھر میں ن لیگ کو متحرک کرنے کے لئے مرحلہ وار اضلاع کے ذمہ داران اور کارکنوں سے ملاقاتوں کا بھی فیصلہ کیا ہے . یاد رہے کہ آج ہی وہ کراچی کا تنظیمی دورہ مکمل کر کے لاہور پہنچیں ہیں . . .
لاہور(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سیاسی میدان میں متحرک ہو گئے ، سوموار سے پنجاب کے مختلف اضلاع کے تنظیمی دورے کریں گے .
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کل(سوموار کو ) گوجرانولہ جائیں گے ،شہباز شریف منگل کے روز ملتان کا دورہ کریں گے جہاں وہ تنظیمی ڈھانچے کے حوالے سے اہم فیصلے کریں گے .
متعلقہ خبریں