اسلام آباد(قدرت روزنامہ) یکم نومبر سے پٹرول 20 جب کہ ڈیزل 16 روپے لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے .
میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم نومبر سے پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمت میں 20روپے اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 16روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے .
عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت میں فی بیرل 5 ڈالر کمی ہوئی ہے .
یاد رہے 16 اکتوبر کو پٹرول 40 روپے جبکہ ڈیزل 15 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا .