’’شہباز شریف کی بات کو ان کی بھتیجی مریم صفدر بھی سنجیدہ نہیں لیتیں تو پھر۔۔۔‘‘ فرخ حبیب نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد سمیت ووٹر کو آگاہی دینا اور عملے کی تربیت الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے لیکن اپوزیشن صاف و شفاف انتخابات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے کیونکہ انتخابات میں ٹیکنالوجی کا استعمال اپوزیشن کواسلئے پسند نہیں کہ اس سے دھاندلی رک جائے گی حالانکہ یہی اپوزیشن ماضی میں الیکشن کمیشن کو دھاندلی کا ذمہ دار قرار دے چکی ہے جبکہ ماضی میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے مگر اب ہم صاف، شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات چاہتے ہیں اسلئے الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی نیزمہنگائی پرقابو پانے کیلئے اقدامات،ملک کے کمزور ترین طبقے کو ٹارگٹڈ سبسڈی کی فراہمی اورزرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے بھی بھرپور کوششیں جاری ہیں،اسی طرح ہائو سنگ منصوبے کے تحت 60 ارب روپے کے قرضے منظور کئے جاچکے ہیں جس کے ساتھ ساتھ فیصل آباد میں جلد صحافی کالونی بھی قائم کردی جائے گی . اتوار کی شام اپنے حلقہ نیابت این اے 108 میں 157.514 ملین روپے کی لاگت سے 9.42 کلومیٹر طویل سمندری روڈ نیاموآنہ منڈی تا مچھلی فارم ستیانہ روڈ فیصل آباد کی تعمیر کے سلسلہ میں مونگیاں چوک چک 235 رب ملکھانوالہ میں منعقدہ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں .

انہوں نے کہاکہ یہ اامر انتہائی افسوسناک ہے کہ اپوزیشن تو صاف و شفاف انتخابات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرہی رہی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کا رویہ بھی تشویشناک ہے . انہوں نے کہا کہ انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے مگرانتخابات میں ٹیکنالوجی کا استعمال اپوزیشن کواسلئے پسند نہیں کیونکہ اس سے دھاندلی رک جائے گی اور مردے و فرشتے ووٹ نہیں ڈال سکیں گے اور نہ ہی جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی ممکن ہوسکے گی اور اس سے ٹھپہ مافیا سیاسی گروہ کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوکر رہ جائے گی . انہوں نے کہا کہ اس وقت 90 لاکھ پاکستانی بسلسلہ روزگار بیرون ممالک مقیم اور سالانہ 30 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھجوارہے ہیں اور الیکشن ایکٹ کی شق 94 کے تحت انہیں ووٹ کا حق ملنا ان کا رائٹ ہے مگر پی پی پی اور مسلم لیگ ن تین تین بار وزیراعظم رہی لیکن انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو ان کا ووٹ کا حق نہیں دیا جو ان کے ساتھ زبردست زیادتی ہے لہذا ہم 2023 کے انتخابات ہر حال میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہی کروائیں گے اور اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ کا قانونی حق دیں گے . . .

متعلقہ خبریں