اسٹیبلشمنٹ سے کی وفا تو نے تو سب تیرے ہیں، اسلام آباد کے جج اور پنڈی والے بھی تیرے ہیں، نواب اسلم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ بلوچ پشتون سندھی بھی سرحدوں کے دونوں طرف آباد ہیں انہیں بھی مشرقی ومغربی پنجاب طرز پر مراعات دی جائیں ،وقتی مفادات اور انسانی طرزعمل میں تبدیلی اخلاقیات کے خلاف ہے ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاکہ بلوچ پشتون سندھی اقوام پاکستان افغان ایران بھارت کی سرحدوں کے دونوں اطراف آباد ہیں ، ان کے لیے بھی وہی سہولیات اور مراعات مہیا کی جائیں جو جنرل قمر جاوید باجوہ نے مغربی مشرقی پنجاب کے باجواوں کو ملانے کے لیے کرتارپور کی طرح بھارت کے سرحد پر کیانواب اسلم رئیسانی نے طنزیہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ سے وفا کی تو نے تو الیکشن کمیشن سمیت سب تیرے ہیں، قانون تو کیا سارے جج اسلام آباد میں اور پنڈی والے بھی تیرے ہیں (موڈ پر بھروسہ مت کرنا)، وقتی مفادات اور انسانی طرزعمل میں تبدیلی USSR کے خلاف جنگ میں یہی افغان بہادر مجاہد تھے، اب مہاجر، کئی افغان پاکستانی پاسپورٹ پر باہر جاتے اور کئی پاکستانی افغانی پاسپورٹ پر یورپ میں پناگزین بن کر الا?نس وصول کرتے ان کی کمزور یاداشت اور ناروا سلوک اخلاقیات کے خلاف ہے .

.

.

متعلقہ خبریں