چیئرمین پی ٹی آئی سے 10 وکلاء ملاقات کر سکیں گے ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں جیل سپرنٹنڈنٹ کی فہرست جمع
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سہولیات فراہمی سے متعلق درخواست نمٹانے کا تحریری حکم جاری کردیا .
فیصلہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے جاری کیا ، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنت اڈیالہ جیل نے عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی ہے جس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے10 وکلاء ملاقات کر سکتے ہیں .
عدالت نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کے اقدام پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے اظہار اطمینان کیا، فیملی ہفتے میں 2 دن ملاقات کی درخواست دے تو قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے .
سپرنٹنڈنٹ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھ کر فہرست اسلام آبادہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،منگل اور جمعرات کو 10 وکلاء چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کر سکیں گے،سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق وکلاء میں حامد خان، بیرسٹر علی ظفر، شعیب شاہین،شیر افضل ، سلمان صفدر، عمیر نیازی، سلمان اکرم ، بیرسٹر گوہر، برہان معظم، لطیف کھوسہ شامل ہیں .