خیبر پختونخوا

تنخواہوں میں کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جا رہی، نگران صوبائی وزیر خزانہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبے کو مالی مشکلات کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں کی جا رہی۔
خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر خزانہ احمد رسول بنگش کا کہنا تھا تنخواہوں میں کٹوتی کی خبریں محض افواہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وفاق کے ذمہ گزشتہ مالی سال کے 233 ارب روپے واجب الادا ہیں۔
نگراں وزیر اعظم نے صوبے کے بقایا جات کی ادائیگی کا یقین دلایا ہے، ان کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں کی جا رہی، یہ بات غیر رسمی طور پر زیر بحث آئی تھی۔

متعلقہ خبریں