اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر شو کے دوران ویرات کوہلی کے حوالے سے بات کرنے پر پروگرام ہوسٹ میانتی لینگر کو آڑے ہاتھوں لے لیا .
لکھنؤ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ سے قبل شو کی میزبان میانتی لینگر نے سنچن ٹنڈولکر کے ریکارڈ کو برابر کرنے کے موقع کے حوالے سے بات کی تو سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے انہیں بولنے کا موقع ہی نہ دیا .
ویرات کوہلی اگر آج انگلینڈ کے خلاف میچ سینچری اسکور کرلیتے تو وہ ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ سکتے تھے جنہوں نے ون ڈے کیرئیر میں 49 سینچریاں اسکور کی تھیں جبکہ کوہلی 48 سینچریاں اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں .
سابق کرکٹر نے ویرات کوہلی کا نام لیے بغیر مسلسل ذاتی سنگ میلوں پر ٹیم کی کامیابیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ انفرادی ریکارڈ کے بجائے ٹیم کی کارکردگی پر بات کرنے کو ترجیح دیتے ہیں .
انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں کپتان روہت شرما کی کارکردگی زیادہ متاثر کن رہی ہے جس کو زیادہ نہیں ہائپ نہیں دی گئی .
خیال رہے کہ رواں سال انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے دران گوتم گمبھیر اور ویرات کوہلی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، جس کے بعد سے دونوں کرکٹرز کو ایک دوسرے سے بات کرتے ہوئے نہیں دیکھا گیا، البتہ کئی مواقعوں پر گمبھیر کو کوہلی پر طنز کرتے نظر آئے ہیں .