دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں بھارت ملوث ہے، نگران وزیر اطلاعات

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے .


پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا حالیہ دہشتگردی سے ثابت ہوگیا کہ دو ہمسایہ ممالک ہمیں بلیک میل کررہے ہیں، دہشت گردی وہاں سے ہورہی ہے جن کی ہم نے 50 سال مہمان نوازی کی، بھارت اس خطے میں تباہی مچاکر اپنی بالادستی قائم کرنا چاہتا ہے .

جان اچکزئی نے کہا کہ کینیڈین شہری کے قتل سے ثابت ہوگیا بھارت دہشتگرد ریاست ہے،بھارت کے خلاف تمام ثبوت ہونے کے باوجود عالمی طاقتوں کی خاموشی معنی خیز ہے، بلوچستان سے 54 ہزار سے زائد تارکین وطن واپس جا چکے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں