اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، سرمایہ کاروں کے وارے نیارے ہوگئے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے تیسرے روز (بدھ کو) بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر ریکارڈ کی گئی، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 525 پوائنٹس اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 54 ہزار261 پر بند ہوا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جاری ریکارڈ سازی پر سرمایہ کاروں کا کہنا ہے مثبت اقتصادی خبروں کے پیش نظر اعتماد بحال ہو ررہا ہے، توقع ہے مسقتبل میں تیزی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
بعض سرمایہ کار کہتے ہیں کہ مارکیٹ میں ریکارڈز تو بن رہے ہیں لیکن حجم بھی بڑھنا چاہیئے۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث مجموعی طور پر 371 کمپنیز کے 48 کروڑ 13 لاکھ شیئرز میں کاروبار کیا گیا۔
کاروبار کے دوران 233 کمپنیز کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 116 میں کمی ہوئی اور 22 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام رہا۔