نوازشریف کوئٹہ پہنچ گئے، ملاقات کے بعد اہم اعلان کریں گے : سابق وزیر اعلیٰ جام کمال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ( ن) کے قائد میاں نوازشریف کوئٹہ پہنچ گئے،شہبازشریف، مریم نواز اور پرویز رشید بھی ہمراہ ہیں،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی ملاقات کیلئے نجی ہوٹل پہنچ گئے .


نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق صحافی کے سوال’’آج آپ مسلم لیگ (ن )میں شمولیت اختیار کررہے ہیں؟کے جواب میں جام کمال نے کہاکہ جی !آج میاں صاحب سے ملاقات ہے6بجے باقاعدہ اعلان کریں گے .

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہناتھا کہ کوشش ہے بہتر ٹیم بنا کر بلوچستان کو آگے لیکر جائیں،بہت عرصے سے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے تھے،بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کے دوبارہ فعال ہونے کا کریڈٹ جعفر خان کو جاتا ہے،ان کاکہناتھا کہ بلوچستان کے لوگ ترستے ہیں کہ وفاقی جماعتیں صوبے پر توجہ دیں،امید ہے معاملات بہتری کی طرف جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں