پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں امیرمقام اور اقبال ظفر جھگڑا میں صلح ہوگئی .
جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے دونوں لیگی رہنماؤں کے درمیان غلط فہمیاں دور کیں .
پشاور میں دونوں رہنماؤں نے کیپٹن صفدر کی موجودگی میں ایک دوسرے کو گلے لگایا اور گلے شکوے دور کیے .
خیال رہے کہ امیر مقام ن لیگ کے خیبرپختونخوا کے صدر ہیں .
. .