اسلام آباد

توشہ خانہ کیس: نیب کو نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست منظور کر لی۔
آصف زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی۔
نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کی جانب سے پلیڈر عدالت میں پیش ہوئے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح بھی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیلِ صفائی نے کہا کہ نیب کو ہدایت کی جائے کہ نواز شریف کا بیان ریکارڈ کیا جائے۔
جج محمد بشیر نے سوال کیا کہ نواز شریف کو بلا کر بیان ریکارڈ کروانے میں کیا مسئلہ ہے؟
نیب کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ تفتیشی افسر بیان ریکارڈ کر لیں، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔
وکیلِ صفائی قاضی مصباح نے کہا کہ ہمیں بیان کے لیے سوالنامہ دیں، ہم جواب جمع کروا دیں گے۔
جج محمد بشیر نے نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست منظور کر لی۔
وکیل صفائی قاضی مصباح نے کہا کہ نواز شریف کی عدم موجودگی پر ریفرنس فائل ہوا تھا، وہ اب سماعت میں شامل بھی ہو چکے ہیں۔
احتساب عدالت نے نیب کو 30 نومبر تک نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ خبریں