کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی .
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3پیسے کااضافہ ہو گیا،انٹربینک میں ڈالر 286روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے ، دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے،سٹاک مارکیٹ میں 414پوائنٹس کااضافہ دیکھا گیا،100انڈیکس 57ہزار492پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے .
. .