آئی ایم ایف کی شرط ، گیس قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کا امکان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر ، آئی ایم ایف کی شرائط پر گیس کی قیمت میں مزید 200 فیصد اضافے کا امکان ہے .
گیس کی قیمتوں میں آئی ایم ایف کی شرط پر پہلے ہی 173 فیصد اضافہ کیا چکا ہے، 2024 میں بھی گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کا پلان کیا جا رہا ہے .


ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جنوری سے گیس کی قیمت میں مزید 200 فیصد سے زائد اضافے کا امکان ہے جس سے صارفین کو 458 ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا .
اس کے علاوہ بجلی کے نرخوں میں ٹیرف کی ری بیسنگ پر نظرثانی اور جنوری سے جون تک ماہانہ پیداواری لاگت کی بنیاد پراضافے کا بھی امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں