فرحت شہزادی کے بچوں کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی اپیل، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ نے فرحت شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے کے لیے دائر کی گئی اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی .
لاہور ہائی کورٹ میں فرحت شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے کی اپیل پر سماعت ہوئی .


دورانِ سماعت وزارتِ داخلہ نے جواب عدالت میں جمع کرا دیا .
وزارتِ داخلہ کے جواب کے مطابق دونوں کا نام اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی درخواست پر پی سی ایل میں ڈالا تھا .
سماعت کے دوران عدالت نے ہدایت کی کہ اپیل کنندہ کوئی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہے، اپیل کنندہ کے وکیل جواب کی روشنی میں جواب جمع کرائیں .
بعد ازاں عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی .

. .

متعلقہ خبریں