بنوں(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا .
ملک شاہ محمد خان کو پولیس نے 9 مئی واقعات میں ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کررکھا تھا، جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا .
اس موقع پر سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں . پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور کھڑے رہیں گے .
واضح رہے کہ 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور لوگوں کو اشتعال دلانے کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر شاہ محمد کو بنوں سے گرفتار کیا گیا تھا .
. .